• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قافلے میں کارکن کم، گاڑیاں زیادہ، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم کیوں ؟

اورکزئی، لنڈی کو تل (نمائند گان جنگ) قافلے میں کارکن کم ،گاڑیاں زیادہ، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم کیوں ؟ہنگو میں ایم این اے ندیم خیال سے صحافی کا استفار، پی ٹی آ ئی کارکن آ پے سے باہر، لات ماردی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو سے پی ٹی ائی احتجاج کیلئے جب قافلے نکل رہے تھے ، ایم پی اے شاہ فیصل اور ایم این اے ندیم خیال کے اختلافات کی وجہ سے ہنگو بائی پاس اور قاضی پمپ سے قافلے نکلے، ایم این اے ندیم خیال سے کے ساتھ کارکنان انتہائی کم تھے جب صحافی ایثارالحق قاسمی نے سوال کیا کہ کارکنان کم، گاڑیاں زیادہ ہیں، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں کیوں تقسیم ہیں اس پر ایم این اے کا سیکرٹری محمد عارف آپے سے باہر ہوگیا اور صحافی کو لات دے ماری اور تشدد کیا جس کے خلاف ہنگو اورکزئی کرم سمیت ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا واقع کے بعد ہنگو پریس کلب صحافیوں نے ہنگامی اجلاس میں واقعے کی مذمت کی۔

اہم خبریں سے مزید