• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر وزیراعلیٰ کا سلاٹر ہاؤس کا دورہ، مردہ جانور اور گندگی دیکھ کر برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر صبح سویرے اچانک سلاٹر ہاؤس جا پہنچے، مردہ جانور اور گندگی دیکھ کربرہم۔ چوہدری طارق زمان گجر نے ویسٹ مینجمنٹ والوں کو فون کیا تو جواب ملا یہ علاقہ کارپوریشن کی حدود میں نہیں آتا ۔چوہدری طارق زمان گجر سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ندیم خان کو ساتھ لے کر قصابوں کی دکانوں پر گئے، ناقص ،غیر معیاری اور مردہ جانوروں کی فروخت کے انکشاف پر انہوںنے انسپکٹر منیر کو موقع پر طلب کیا تو انسپکٹر نے ٹال مٹول سے کام لیا ، مشیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر باقاعدہ منتھلی لیتا ہے اکثر قصابوں نے جعلی مہریں بنا رکھی ہیں۔چودھری طارق زمان گجر نے سی او کو انسپکٹر کو فوری معطل کر کے شفاف انکوائری کرانے کا حکم دیا۔
ملتان سے مزید