• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے ناقص اشیاء تلف کر دیں، تفصیلات کے مطابق دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر ملتان کے علاقے شالیمار کالونی میں 2 ملک شاپس کو 30 ہزار کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ اسی طرح سنگلانوالا چوک خانیوال میں معروف ہوٹل کو کھانوں میں کھلے مصالحے استمعال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔گندے فریزر میں گوشت اور دیگر خوراک سٹور کی گئی تھی۔ مزید چائنہ نمک فروخت کرنے پر لیاقت چیئرمین مارکیٹ بوریوالا میں کریانہ سٹور کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید برآں لودھراں میں پل بازاری دنیاپور میں ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید