• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین میں صہیونی غاصبانہ تسلط اور بربریت کے خلاف کراچی میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شارع فیصل سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا، ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے نمائندوں بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پی پی پی رہنما تاج حیدر،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن، جماعت اسلامی ا مسلم پرویز، سہیل عابدی، محفوظ یارخان، علامہ احمد اقبال،علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ ناظر عباس، یونس بونیری، علامہ قاضی احمد نورانی،عامر اشرف خواجہ، علامہ امین انصاری، مفتی فیروزالدین رحمانی،اور دیگر نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ دنیا کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری انسانیت سے مربوط ہے، مقررین نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن کے عوام فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید