کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کرکٹ بورڈ نے اماراتی بورڈ سےپانچ سالہ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت افغان کرکٹ ٹیم اب اپنے ہوم میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ یو اے ای میں اپنا دفتر بھی قائم کرے گا، دونوں بورڈز سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارات بورڈ ویزا، لاجسٹک اور دفتری امور میں افغان بورڈ کو معاونت فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ امارات بورڈ کے ساتھ اس وقت پی سی بی کے سابق سی ای او سبحان احمد بھی منسلک ہیں جو اہم فیصلوں میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔