• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس کوچ برازیل سے متاثر ایرانی کوچ کی کلنزمین پر تنقید

دوحا (اے ایف پی) فیفا ورلڈ کپ میں شریک سوئٹزر لینڈ ٹیم کے کوچ یاکن نے کہاکہ انہوں نے 5 بارکی ورلڈ چیمپئن ٹیم برازیل سے متاثر ہو کر فٹبال کھیلنا شروع کی۔ وہ بچپن ہی سے برازیل کے اسٹائل سے متاثر تھے۔ دریں اثناء ایران اور اس کی فٹ بال ٹیم کے کوچ کارلوس کیروز نے فیفا ماہرین کے پینل میں شامل امریکا کے سابق جرمن کوچ برگن کلنزمین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے ویلز کے خلاف ورلڈ کپ گروپ۔بی کے میچ جیتنے کیلئے ایران پر منفی حربے اور ہتھکنڈے اختیار کرنے کا الزام عائدکیا ہے۔ ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے کلنزمین کے رویہ پر فیفا سے فوری وضاحت طلب کی ہے۔