گوادر( این این آئی) ڈالر کے لمحہ بہ لمحہ بدلتے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پہلی بار چینی کرنسی آر ایم بی اور پاکستانی کرنسی روپیہ کے درمیان ایک ایسا کرنسی تبدیلی کانظام وجود میں آگیا ہے جس کے تحت ڈالر کو استعمال میں لائے بغیر چینی سرمایہ کار 10ملین روپے کے لین دین پر 0.5ملین پاکستانی روپے کی بچت کر سکیں گے، پیپلز بینک آف چائنا کا کرا چی برانچ کو پاکستانی ،آ رایم بی کلیئرنگ بینک کے طور پر کام کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ گوادر میں ہینگینگ ٹریڈ کمپنی کے جنرل منیجر لیا لونگ ٹائی نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ نئے طریقہ کار سےہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اورمزید سرمایہ کار پاکستان میں بالعموم اور گوادر میں بالخصوص سر مایہ کاری کے لیے آئیں گے۔ پچھلے مالیاتی نظام میں، چینی تاجروںاور سرمایہ کاروں کو پہلے چینی کرنسی کو امریکی ڈالر میں اور پھر پاکستانی روپے میں تبد یل کر نا پڑتا تھا۔