• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سودی نظام کا خاتمہ، سیمینار بدھ کو ایف پی سی سی آئی کلفٹن میں ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک سے سود کے نظام کے خاتمے اور اس میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان اور مرکز الاقتصادالاسلامی کے اشتراک سے ،حرمت سود، کے موضوع پر سیمینار 30نومبر کو صبح 10بجے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کلفٹن میں ہو گا ،سیمینار میں مرکز الاقتصادالاسلامی کے چیئرمین مفتی تقی عثمانی ،سینئر بینکار ،ماہرین اقتصادیات ،اور کاروباری برادری کے نمائندے خطاب کریں گے ،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شبیر منشا کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری نے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے سودی نظام ختم کرنے کا ارادہ سامنے آیا جس کو بے حدسراہا گیا ہے ،اب اس کو عملی طور پر کامیاب بنانے کے لئے طریقے اور اس میں پیش رفت کی ضرورت ہے اس مقصد کے لئے ہی یہ سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ماہرین سے رہنمائی لی جاسکے ،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور موجودہ گورنر کے پی کے اس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وہ سیمینار میں شرکت کے لئے کراچی آئیں گے ،علما کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید