• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں تیار کردہ پاکستان ریلوے کی جدید بوگیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چین میں تیار کردہ پاکستان ریلوے کی جدید بوگیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں پاکستان ریلویز کے لیےدرآمد کی جانے والی ان بوگیوں میں 45کوچزاور ایک بریک وین شامل ہے، درآمد کی جانے والی 230 کوچز کے معاہدے کی پاکستان پہنچنے والی یہ پہلی کھیپ ہےچین سے آنے وا لی کوچز میں اکنامی ،پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہیںاکنامی اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گئے ہیں، پارلر کار کوچز میں بھی آرام دہ نشستیں، ایل ای ڈی، موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں محکمہ ریلوے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دی ہےنئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہوگی، اتوار کو ویسٹ وہارف پر بحری جہاز سے ان کوچز کو اتارنے کا کام شروع کردیا گیاچین مزید 184بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گاپاکستان چین سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ریلوے ٹرین کے لیے ٹیکنالوجی بھی درآمدکرے گا۔پاکستان ریلویز کی جانب سے تقریب کے دوران بحری جہاز ڈا این مانروویا سے کوچز/بوگیاں اتاری گئیں ریلویز کے ڈویژنل سپر انٹینڈنٹ کاشف رشید یوسفانی صاحب مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ بوگیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تکنیکی صلاحیت بھی مہیا کی گئی ہے۔ڈی ایس ریلویز کاشف نے بتایا کہ ریلویز پہلے ان بوگیوں کے ٹرائل لے گا بعد ازاں انہیں پسنجرز کے استعمال میں لایا جائے گا۔اس موقع پر کے پی ٹی کے ٹریفک منیجر جاوید میمن صاحب اور ڈپٹی ٹریفک منیجر اعظم میمن صاحب بھی موجود تھے اور انہوں نے ریلویز کے ڈویژنل سپر انٹینڈنٹ کاشف رشید یوسفانی صاحب کے ساتھ بوگیوں کا معائنہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید