• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیصل آبادمریدوالہ/سمندری(نمائندگان جنگ)فیصل آباد کے علاقہ سمندری کے چک467گ ب میں10سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔لاش اگلے روزپڑوسی کی چھت سے ملی،فاطمہ چاول لینے چکی پر گئی اور لاپتہ ہوگئی، اگلے روز لاش پڑوسی کی چھت سے ملی،6فراد زیرحراست ۔ مقتولہ کے والد نے بیٹی سےزیادتی کے بعد اسےقتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا ۔تاہم پولیس کی جانب سےمقدمہ میں زیادتی اور قتل کی دفعات شامل نہ کرنے پر ورثاء نےمین بائی پاس چوک پرلاش رکھ کر شدید احتجاج کیااورکئی گھنٹے تک فیصل آبادروڈ بلاک کئے رکھی ۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعددو محلہ دارلڑکوں حسیب اور معاذ سمیت6افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ جبکہ آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمضان رحمانی کارپینٹر کی10سالہ بیٹی ایمان فاطمہ ہفتہ کی شام گھر سے چاول لینے قریبی چکی پر گئی اور لاپتہ ہو گئی ، پولیس نے اطلاع پر تھانہ سٹی سمندری میں نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا، تاہم تلاش کے دوران اغوا کے اگلے روزبچی کی لاش پڑوسی کی چھت سے ملی ۔سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی جبکہ فرانزک کیلئے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید