کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن نےگریڈ 18،19اور20 میں 49افسروں کی ترقی کے لیٹر جاری کر دیئے اس سلسلے میں پیر کو ادارے کےچیف ہیومن ریسورس آفیسر نے کنفرمیشن کا لیٹر جاری کر دیا دوسال پہلے ریٹائرہونے والےچیف انجینئر اور سپرنٹنڈنگ انجینئر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں مجموعی طور پرگریڈ 19 سے 20 میں جانے والے 10 چیف انجینئر شامل ہیں جاری کئےگئے۔