اسلام آباد (نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ (ETPB) کے زیر انتظام گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن (جوڑ میلہ)کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئے بھارتی سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کرتارپور اور گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ۔