لاہور (آصف محمود بٹ) کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) پیٹر مبوگو نجیرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تعلقات صرف چائے کی تجارت تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ دونوں ممالک کو سیاحت، زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی، فوڈ پراسیسنگ اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر میں کینیا نیشنل ٹی ڈے کے موقع پرصدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل سے ملاقات کے دوران کیا۔