کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے محرم کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام محکموں کو مکمل چوکس رہنے اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ،پیر کو محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکیورٹی، بلاتعطل شہری سہولتوں اور جامع انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔