دینہ( نمائندہ جنگ،نامہ نگار ) والی بال کھیلتے ہوئے سعودیہ پلٹ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔گزشتہ روز موضع مہسیاں تحصیل دینہ کا 27 سالہ محمد اسماعیل گاؤں میں والی بال کھیل رہا تھا کہ دوران کھیل اسے اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور نوجوان نے موقع پر گراونڈ میں ہی جان دے دی۔ اس کی شادی کچھ عرصہ قبل ھوئی تھی۔ اسماعیل والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔