• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبٹ ، اغوا مقدمے میں نامزد دو ملزم گرفتار

کوہاٹ(نمائندہ جنگ) گمبٹ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں نامزد دو مسلح ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او فضل محمد اور انکی نفری نے گزشتہ شب کارروائی میں دو ملزموں دوست محمد اور کرامت کو حراست میں لیاپکڑے گئے ملزموں کے قبضے سے 1 رائفل، 1 بندوق، 2 پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے ۔ ملزموں کے خلاف صابر آباد کرک کے تھانے میں خاتون کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج ہے کارروائی میں پکڑے گئے اغوا کاروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کرک پولیس کی انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید