• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کا انسداد اسموگ سے متعلق اجلاس کل طلب

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت کےسموگ کے تدارک کیلئے غیرموثر اقدامات ، ہائیکورٹ کےانسدادسموگ سےمتعلق احکامات پر عملدرآمدکیلئے واٹراینڈانوائرمینٹل کمیشن کی جانب سےکل29نومبرکو اجلاس طلب کر لیاگیا،ممبرکمیشن حناحفیظ اللہ اسحاق اور کمال حیدرصدارت کریں گے۔اجلاس میں محکمہ ماحولیات، ٹریفک، پی ایچ اے، ٹیپا، ایل ڈی اےسمیت دیگرمحکموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالےسےاٹھائےگئےاقدمات کی رپورٹ2 دسمبر کوہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔