• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد کی میئر شپ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو مطلوبہ اکثریت حاصل، جہلم اور نیلم ویلی کے چیئرمین پی ٹی آئی بنائے گی

مظفر آباد (نمائندہ جنگ )آزاد کشمیر میں طویل عرصے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن طور پر مکمل ہو گیا.

 مظفر آباد کی مئیر شپ:پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو مطلوبہ اکثریت حاصل‘چئیرمین ضلع کونسل بھی اپوزیشن کا ہوگی،جہلم اور نیلم ویلی کے چئیرمین پی ٹی آئی بنائیگی.

مظفر آباد کی میونسپل کارپوریشن کے میں ن لیگ 12 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، تحریک انصاف8 اور پیپلز پارٹی7 کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر .

 جہلم ویلی کی 18یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، مجموعی طور پر حکمران جماعت پر اپوزیشن جماعتیں بھاری رہی، اب تک کے نتائج کے مطابق مظفر آباد کی میئرشپ کیلئے مسلم لیگ ن پہلے نمبر پر رہی جبکہ ضلع کونسل مظفر آباد میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی .

 یونین کونسل ٹاون کمیٹی شاردہ سے ن لیگ کا مکمل صفایا ہوگیا ،ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اپنی اپنا حلقہ انتخاب میں بھی شکست سے دوچار رہے.

قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر اپنا حلقہ انتخاب جتنے بھی کامیاب رہے ،سابقہ وزیر اعظم ن لیگ پاکستان کے نائب صدر راجہ فاروق حیدر خان اپنے حلقے کی دو ٹاون کمیٹیوں کے علاوہ اپنے حلقہ سے ضلع کونسل کی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے .

پیپلز پارٹی کےممبراسمبلی میاں عبدالوحید ممبر اسمبلی پیر مظہر لحق پیپلز پارٹی کے ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد اپنے حلقہ انتخاب میں شکست کاسامنا کرنا پڑا دارلحکومت مظفر آباد کی میونسپل کارپوریشن کی 36وارڈز میں ن لیگ 12نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر حکمران جماعت تحریک انصاف آٹھ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی سات کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ بقیہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے.

 میونسپل کارپوریشن کی میئرشپ کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مطلوبہ اکثریت حاصل ہوچکی ہے آزاد امیدوار نہ ملنے کی صورت میں بھی آسانی ہو اپنا میئر بنانے کی پوزیشن میں ہیں ضلع کونسل مظفر آباد کی 41 نشستںوں میں چیرمین کیلئے 21 نشستیں کی ضرورت ہے جبکہ پیپلز پارٹی 18کے ساتھ پہلے نمبر پر اور ن لیگ 3 نشستیں ہیں جبکہ ن لیگ کے حمایتی دو ممبران کھاوڑہ سے بھی ہیں ابھی تک متحدہ اپوزیشن کو اکتالیس میں سے تیئس کی اکثریت حاصل ہے حکمران جماعت تحریک انصاف کو ضلع ہہٹیاں بالا میں ضلع کونسل کی 18میں سے 10پر کامیابی ملی ہے وہ ضلع کونسل میں اپنا چیرمین آسانی سے بنا لیے گی جبکہ ایسی ضلع کی دو ٹاون کمیٹیوں میں چکار میں ن لیگ نے تمام نشستیں حاصل کی ٹاون کمیٹی ہٹیاں بالا میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو اکثریت حاصل ہے.

 ضلع کونسل مظفر آباد کی دو ٹاون کمیٹیوں گڑھی دوپٹہ اور نصیر آباد میں پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر ہے پورے ڈویژن کی بات کی جائے تو مجموعی طور پر متحدہ اپوزیشن نے حکمران جماعت پر سبقت حاصل کی ہے .

دو ضلع کونسلوں کے علاوہ اکثریتی ٹاون کمیٹیاں اعسب سب بڑی میونسپل کارپوریشن میں متحدہ اپوزیشن کامیاب رہی ہے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت دوسرے اور تیسرے مرحلے میں اپنی ضلع نیلم میں دو ٹاون کمیٹیوں آٹھ مقام میں ایک تحریک انصاف اور ایک پیپلز پارٹی ٹاؤن کمیٹی کیل میں دو تحریک انصاف اور دو پیپلز پارٹی یہاں ٹائی ہونے پر فیصلہ ٹاس پر ہوسکتا ہے .

ضلع مظفر آباد میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے اس کی وجہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوامی مسائل پر عدم توجہی ہے ضلع نیلم میں تحریک انصاف نے اسمبلی میں کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی لیکن بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد ن لیگ کے صدر ممبر اسمبلی شاہ غلام قادر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مسلم کی صدارت ملنے کے بعد انہیں اپنے ضلع میں پزیرائی ملنی چاہئے تھی.

 لیکن ضلع نیلم میں ن لیگ کی شکست کی ذمہ داری بھی انہیں پر جاتی ہے انکی نسبت راجہ فاروق حیدر خان نے میونسپل کارپوریشن میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے اور اپنے دوسرے آبائی ضلع جہلم ویلی میں اپنے حلقہ کی ٹاون کمیٹیوں میں بھی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے مسلم لیگ ن کی مجموعی کارکردگی مظفر آباد ڈویژن میں مایوس کن رہی ہے.

 ڈیڑھ سال پہلے ن لیگ کی دوتہائی اکثریت سے حکومت تھی مظفر آباد ڈویژن سے قانون ساز اسمبلی کی تمام نشستیں جیتی تھی موجودہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی 41نشستوں میں سے صرف تین نشستیں حاصل کرپائی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 18پر کامیابی حاصل کرکے بہتر پوزیشن حاصل کی ۔ 

اہم خبریں سے مزید