• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیشنل پینل کے وفد کا دورہ خضدار، وکلاء سے ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پروفیشنل پینل کے رہنماؤں پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ، سلیم لاشاری، غنی خلجی، نصیب اللہ ترین، ثنااللہ ابابکی، افضل حریفال، شمس رند، محبوب حسنی، جہانگیر کاکڑ، گلزار کاکڑ نواز خان ترین کوئٹہ بار کے جنرل سیکریٹری چنگیز بلوچ ودیگر نے الیکشن مہم کے سلسلے میں گذشتہ روز خضدار کا دورہ کیا۔اور خضدار کے وکلاء سے ملاقات کی اور انہیں پروفیشنل پینل میں شمولیت و حمایت کی دعوت دی۔ اس موقع پرحیات اللہ خان، محمد انور گورگانی، بشیر احمد، محمد مراد، سکندر خان اور انور سملانی نے پروفیشنل پینل کی حمایت کا اعلان کیا۔ پروفیشنل پینل کے رہنماؤں نے خضدار بار کے سینئر وکلاء کی جانب سے پروفیشنل پینل کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ سب مل کر وکلاء کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید