• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشین بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام برشور کو پشین میں ضم کرنے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا پیر کو پانچویں روز بھی جاری رہا ، دھرنے کے شرکاء سے واسع ترین ایڈووکیٹ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء سید میر علی آغا‘ ملک لطیف اللہ‘دولت خان ترین‘ حاجی نصرت آغا‘ ملک عبدالحکیم کاکڑ‘ سید عمر آغا ‘حاجی قیوم آغا ‘ملک حسام الدین‘ خالد احمد کبدانی ایڈووکیٹ ‘امان اللہ بٹے زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ روز سے جائز مطالبے کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اورجب تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں ہوتا دھرنا جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے برشور کو پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے کر پشین کی سابق حیثیت بحال کی جائے،بصورت دیگرآئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔دریں اثنادھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین نے دھرنے کے شرکاءکے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر فورم پر ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہیں انہوںنے کہاکہ پشین کے عوام کیساتھ زیادتی کو برداشت نہیںکی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید