• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس آر اے کی مبینہ غیر قانونی فیصلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(پی ای این)خیبرپختونخوا نےپرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے) کے مبینہ غیر قانونی فیصلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر اتھارٹی کے ممبران کے انتخابات فوری منعقد نہیں کرائے گئے تو ایک بار پھر احتجاج کی کال دی جائے گی۔ نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے تنظیمی عہدیداروں کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی نے تعلیم کا بیڑا غرق کردیا ہے ہر سطح پر نجی شعبے کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اتھارٹی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے پانچ سال میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں فعال نہیں ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ممبران کی نمائندگی کے بغیر اتھارٹی غیر قانونی طور پر چلائی جارہی ہے حکومتی یقین دہانی پر اپنا احتجاج موخر کیا تھا تاہم متعلقہ حکام جان بوجھ کر معاملے کو پس پشت ڈال رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج سمیت اتھارٹی کے فیصلوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید