• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، فنڈز کے شفاف استعمال کا انتباہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے قومی تعمیر نو کے محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فنڈز کے شفاف استعمال کا الٹی میٹم دے دیا ، گزشتہ روز کمشنر آفس میں ترقیاتی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور سیوریج کے منصوبوں کو ترجیح بنایا جائے۔ترقیاتی منصوبوں کی مکمل فزیکل انسپکشن کے بعد ٹھیکیداروں کو ادائیگی کی جائے۔کمشنر نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز فراہمی میں تعطل کسی صورت قبول نہیں جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی سفر کومزید تیز کیا جائے گا۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے بریفننگ دی۔
ملتان سے مزید