• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید اور حافظ سپہ سالار کا خیر مقدم کرتے ہیں، اشرف آصف جلالی

لاہور(خصوصی رپورٹر ) تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ سید اور حافظ سپہ سالار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سنیارٹی کی بنیاد پر سپہ سالار کے تقرر پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ امید ہے کہ نئے آرمی چیف سید محمد عاصم منیر فوج کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی بنائیں گے۔