راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ناردرن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل سندھ کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے کپتان عمر امین کوٹرافی کے علاوہ ایک کروڑ روپےکی خطیر انعامی رقم ملی۔ سندھ کے حصے میں پچاس لاکھ روپے آئے۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نئے سسٹم کے متعارف ہونے کے بعدناردرن کو دو فائنل میں شکست ہوئی اور تیسری کوشش میں اس نے ٹائٹل جیتا۔ دوسری اننگز میں ناکام ٹیم 254 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فواد عالم نے 113رنز بنائے اور سلیکٹرز کو اپنی فارم سے آگاہ کیا۔ موسیٰ خان نے49 اورعامر جمال نے63 رنز دے کر تین تین وکٹ حاصل کئے۔ ڈبل سنچری بنانے والے محمد حریرا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ناردرن کے مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، محمد حریرا کو بہترین بیٹر، سندھ کے ابرار احمد بہتر بولر، ناردرن کے روحیل نذیر بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ناردرن کی ٹیم پہلی اننگزمیں 593 رنزبناکرآؤٹ ہوئی تھی۔