• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اگلے ٹی 20 ورلڈکپ تک کئی سینئرز کی چھٹی کا فیصلہ کرلیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بالکل نئی ٹیم کھلانے پر سوچ بچار شروع کردیا ۔بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی بورڈ آفیشل کے مطابق یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024 میں کئی سینئر کھلاڑی نہیں ہوں گے۔