• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی ٹیم کا کھارادر کے علاقہ میں کامیاب چھاپہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی ٹیم کا کھارادر کے علاقہ میں کامیاب چھاپہ ،4 کروڑ مالیت کے اسمگل شدہ غیرملکی قیمتی برانڈ کے سگریٹ بھارتی گٹکا اورفلیورڈ تمباکو برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا ،ترجمان کسٹمز سید عرفان علی کے مطابق اسمگل شدہ سامان گودام میں ذخیرہ کرنے کی اطلاعات پر اے ایس او کی ٹیم نے گذشتہ رات بولٹن مارکیٹ کے قریب کھارادر کے علاقہ میں کامیاب کاروائی کی اور بڑی مقدار میںاسمگلشدہ غیر ملکی برانڈز (Benson/Dunhill )سگریٹ انڈیںن گٹکا اورفلیورڈ تمباکو برامد کرکے ضبط کر لیا ،ضبط شدہ سامان کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید