• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن اسیکنڈل بے نقاب کرنیوالے افسر کلکٹر کسٹمGB نثار احمد کا تبادلہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے ٹیکس چوری سے متعلق کرپشن سیکنڈل بے نقاب کرنیوالے افسر کلکٹر کسٹم گلگت بلتستان نثار احمد کا تبادلہ کر دیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں نثار احمد کو کلکٹر کسٹم گلگت بلتستان سے تبادلہ کر کے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں سیکریٹری تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ ان کی جگہ عبدالوحید مروت کو گلگت بلتستان کا کلکٹر کسٹم تعینات کر دیاگیاہے، سابق کلکٹر کسٹم گلگت بلتستان نثار احمد نے ممبر کسٹم آپریشن مکرم جاہ انصاری کے نام اپنے خط میں سوست بارڈر پر بڑےپیمانے ٹیکس وڈیوٹی چور ی کی نشاندہی کی تھی اور اس میں ملوث افسر کے خلاف انکوائری کر کے معطل کیا گیا تھا اور خط میں کہا تھا کہ پرنسپل آپریزر کومبینہ طورپر ڈی جی کسٹم انٹلی جنس کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ ڈی جی کسٹم نے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید