• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل عاصم منیر صرف اللّٰہ کی مدد سے آرمی چیف بنے، واوڈا

کراچی (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر صرف اللہ کی مدد سے آرمی چیف بنے ہیں، بصورت دیگر وہ اس عہدے کے لیے نامزد ہونے والوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہوتے۔

 ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نےجنرل عاصم منیر کو اس وقت جبکہ وہ آئی ایس آئی چیف تھے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ وزیر اعظم کو ان کی شریک حیات سے متعلق لین دین کے بارے میں آگاہ نہ کریں لیکن انہوں نے انتہائی ایمانداری سے کام کیاجس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔

واوڈا نے کہا جب انہوں نے جنرل کو آگاہ کیا کہ ان کے خلاف ’فیلڈنگ لگائی گئی ہے‘ تو انہوں نے جواب دیا، ’کیا آپ مجھے پاکستان، میرے باس اور وزیر اعظم کے خلاف بے ایمانی سے کام لینے کا مشورہ دے رہے ہیں؟‘ 

اہم خبریں سے مزید