کوئٹہ(خ ن)عوامی شکایت کے پیش نظر ڈی جی ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن جہانگیر کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور نشاندہی پر ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول کوئٹہ محمد طاہر نے ایکسایز نارکوٹکس انچارج انسپکٹر منور احمد کی نگرانی میں انسپکٹرز طارق شاہ،یامین اختر راحیل علی و حافظ اسماعیل فراز ابراہیم منصور احمد سلطان علی و دیگر عملہ نارکوٹکس نے محلہ عیسیٰ نگری سبزل روڈ پر واقع ایک گھر پر کارروائی کرتے ہوئے شراب کی غیر قانونی خرید فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے 147 بوتل پاکستانی شراب برآمد کی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔