ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں نومبر کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ، ایک ماہ کے دوران 16 افراد قتل، 31 افراد زخمی جبکہ 300 سے زائد وارداتیں ہوئیں ملتان پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ نومبر میں ملتان کے مختلف علاقوں میں 16 افراد کو دشمنیوں ، گھریلو تنازعات اور غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، اسی طرح دوران ڈکیتی مزاحمت پر اور تنازعات پر فائرنگ کر کے 31 سے زائد افراد کو زخمی کیا گیا، ایک ماہ کے دوران 300 سے زائد وارداتوں میں شہری بھاری مالیتی سامان و نقدی سے محروم ہو گئے ، پولیس کی رواں ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم ناکام رہی، جس پر ضلع کے 11 ڈی ایس پیز سے وضاحت بھی طلب کی گئی اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے دوبارہ مہم جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ، اس ماہ میں کینٹ ڈویژن نے عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 50 سے زائد مجرمان کو گرفتار کیا جبکہ پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 گینگز کو بھی گرفتار کیا۔