• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کا پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے میپکو ملازمین اور عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ”پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی“ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ کیاہے جس میں ایس ڈی اوز کو عوام اور میپکو سٹاف کی حفاظت سے متعلق تربیت دی جائے گی۔ اسسٹنٹ منیجر ٹریننگ اینڈ مین پاور میپکو رانا محمد سرفراز کے مطابق ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان میں تربیتی کورس 27دسمبر کو 10 بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک ہوں گے۔
ملتان سے مزید