ملتان( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے محرم الحرام کے حوالے سے رات گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جلوس آستانہ لعل شاہ گھنٹہ گھر ، امام بارگاہ ابوالفضل اور مہدیہ کمپلیکس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سی پی او ملتان نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کی حاضری اور فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے محرم الحرام کے دوران مکمل چوکسی، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔سی پی او ملتان نے کہا کہ عزاداران کی جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کا قیام ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔