• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 165مجالس اور 73جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان میں 07 محرم الحرام کے موقع پر 165 مجالس اور 73 جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی اوملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے2464 پولیس افسران و جوانوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سخت نگرانی، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مکمل رابطہ اور کوآرڈینیشن برقرار ہے۔مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر جامع چیکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کا تحفظ ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
ملتان سے مزید