ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے نیاز کی دال کھانے سے ایک ہی گھر کے بچوں سمیت 6افراد کی حالت غیر ہو گئی، علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل ،ریسکیو 1122کے مطابق زیڈ ٹاون پیرا غائب روڑ سے اطلاع موصول ہوئی کہ نیاز کی دال روٹی کھانے سے ایک ہی گھر کے بچوں سمیت 6افراد نیم بے ہوش ہوگئے ،اطلاع پر ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرین 22سالہ مہوش ، 25سالہ رابعہ اقبال 28سالہ ملائکہ 3سالہ دعا فاطمہ 4سالہ ملائکہ علی اور 12سالہ رمضان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا واقع کی اطلاع پر پولیس نشتر ہسپتال پہنچی اور متاثرین کے بیان لیئے اور علاقہ میں نیاز تقسیم کرنے والے نامعلوم شخص کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ۔