ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والی اس کی ساس عذرا پروین کی درخواست ضمانت کی سماعت وکلاکی استدعا پر 30 جون تک ملتوی کر دی ہے اور فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے مکمل تیاری کر کے آنے کی ہدایت کی ہے۔