• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب تھری فیز سمارٹ میٹرز کی تبدیلی کے احکامات جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے مختلف آپریشن سرکلوں کو خراب تھری فیز سمارٹ میٹرز کی تبدیلی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔میپکو میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایلوکیشن کے مطابق مئی 2026ء کے سی پی 90 پروگرام کے تحت مجموعی طور پر556تھری فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز مختلف سرکلوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ میٹرز ملتان ریجنل سٹور کے موجودہ سٹاف سے جاری کئے گئے ہیں تاکہ خراب میٹروں کی بروقت تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈائریکٹرمیٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کے مطابق ساہیوال سرکل کو190، وہاڑی کو49، بہاولپور کو40، ڈی جی خان کو32، رحیم یار خان کو 20، مظفرگڑھ کو 35، بہاولنگر کو 36، خانیوال کو 43 جبکہ ملتان سرکل کو 111نئے سمارٹ میٹرز الاٹ کئے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید