ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام خانقاہ حامدیہ پر پیغام کربلا کانفرنس منعقد ہوئی، صدارت مرکزی نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان صاحبزادہ ناصر میاں نقشبندی نے کی، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے آمروں اور جابروں کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنا ہی کربلا کا پیغام ہے، نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ نے اپنے عظیم رفقا کے ساتھ جام شہادت نوش کیا، اس موقع پر صوبائی صدر علامہ نور احمد سیال سعیدی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی، ضلعی صدر حاجی سجاد حامدی اور پروفیسر اختر انصاری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔