• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ڈیوٹی پلان جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر 9اور10محرم الحرام (عاشورہ) کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ڈیوٹی پلان جاری کر دیاگیا ہے۔ 25اور26جون 2026ء (بروز جمعرات/ جمعہ) کو چیف انجینئرز اور سینئر افسران پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میپکو ہیڈکوارٹرز ملتان میں خصوصی ڈیوٹی سرانجام دیں گے تاکہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا نظام بلا تعطل جاری رہے۔ جنرل منیجر آپریشن میپکومحمد اکرم سیال کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق مجالس کے انعقاد کے لئے امام بار گاہوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز کو لوڈمینجمنٹ سے مستشنیٰ قرار دیاگیاہے جبکہ جلوسوں کے روٹس پر میپکو کی 500سے زائد ٹیمیں مشینری، کرینوں، ضروری میٹریل کے ہمراہ خدمات سرانجام دیں گی اور متعلقہ سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز /فیڈرز انچارج بھی جلوسوں کے ہمراہ موجود رہیں گے۔
ملتان سے مزید