• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور ڈی آر سی کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے سلسلے میں سیمینار اور آگہی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر) منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور ڈرگ ریہیبلیٹیشن سینٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ، وجوہات اور حل اور آگہی واک کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ( پی ایس پی) چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر تھے، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، سیمینار کے اختتام پر آگہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ملتان سے مزید