ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی زمینی حقائق، جدید ٹیکنالوجی اور درست ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت فیصلے، مؤثر انخلا، امدادی سرگرمیوں اور وسائل کی درست تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلڈ پری پیئرڈنیس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ مزید مؤثر بنائیں، فراہم کردہ ڈیٹا کی روشنی میں اپنی تیاریوں کا ازسرنو جائزہ لیں اور مون سون سیزن کے دوران انسانی جانوں، مویشیوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔