• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس کیس انکم ٹیکس ٹریبونل کو واپس ارسال

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایک کروڑ 54 لاکھ 66 ہزار روپے کا ٹیکس کیس انکم ٹیکس ٹریبیونل واپس ارسال،  تفصیل کے مطابق  جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بنچ نے انکم ٹیکس ٹریبیونل کی جانب سے ٹائم بارڈ اپیل درگزر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ٹریبونل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس کیس کا دوبارہ جائزہ لے، انکم ٹیکس کے وکیل طارق منظور کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ii لارج ٹیکس پیئرز ملتان کی جانب سے دائر کردہ اہم ترین اپیل پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا مبینہ نقصان پہنچنے سے بچا لیا ہے۔
ملتان سے مزید