ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، چار میٹر منقطع کردئیے گئے ،سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی ، اس سلسلہ میں ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 04 گیس میٹر منقطع کر دئیے گئے۔ٹیم کے مطابق چار میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔