• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے میئر کیلئے فیصلہ پارٹی قیادت اور عوام کرینگے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر کے لئے فیصلہ پارٹی قیادت اور عوام کر ینگے ، حافظ نعیم الرحمن کو ”مرتضیٰ وہاب فوبیا“ہوگیا ہےمنفی سیاست نے ہمیشہ نقصان پہنچایا اس سے بچنا چاہئےمیں تنقید سے نہیں گھبراتا، بوٹ بیسن کلفٹن میں پارک کو معروف سفارت کار واجد شمس الحسن کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد ملک کے لئے ان کی گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے،یہ بات انہوں نے پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نجمی عالم، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت اور دیگر افسران موجود تھے،انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے جو پریس کانفرنس بلدیاتی انتخابات کے بعد 16جنوری کو کرنی تھی وہ ابھی سے شروع کردی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید