• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بی اے پرائیویٹ سال دوئم کے سالانہ امتحانات کے نتائج

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین نے جمعرات کی رات بی اے پرائیویٹ سال دوئم کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ بی اے پرائیویٹ کے امتحانات میں رابعہ صدیقی بنت عبدالرشید صدیقی سیٹ نمبر235172 نے789 نمبرز کے ساتھ پہلی، نمرہ طارق بنت طارق زبیر سیٹ نمبر232319 نے 761 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حضرت علی ولد شاہ زمان سیٹ نمبر230416 نے 755 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ 2طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 36.07 فیصدرہا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید