• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی، امید ہے ٹیسٹ پاکستان جیتے گا، ثقلین

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پانچ سوسے زائد رنز بننے کے باوجود پر امید ہیں کہ ٹیسٹ دلچسپ ہوگا اور پاکستان جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہٹیسٹ میچوں کے لئے اسپورٹنگ پچ ہونی چاہیے۔ جمعرات کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے غیر معمولی کرکٹ کھیلی ہے۔ برینڈن میک کولم نے نیا انداز انگلینڈ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں ڈالا ہے۔ پاکستان جس طرح کھیلتا ہے ویسے ہی کھیلےگا۔ پاکستان نے تین فاسٹ بولروں اور ایک اسپیشلسٹ ا سپنر کو کھلایا، سعود شکیل کو آل راؤنڈر بنانے کی سوچ نہیں ہے۔ دن انگلینڈ کے حق میں ، شاہین انجرڈ تھا ہمارے پاس یہی بولرتھے، بہترین دستیاب بولنگ اٹیک کو میدان میں اتارا ، محمد علی ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے سب سے تجربہ کار بولر نسیم شاہ ہیں، انہوں نے 13ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ ہیڈکوچ کا مزید کہنا تھازاہد محمود کئی سالوں سے ٹیسٹ ڈیبیو کا انتظار کررہے تھے۔

اسپورٹس سے مزید