• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے چار، انگلینڈ کے دو کرکٹرز کا ٹیسٹ ڈیبیو

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان نے چار اور انگلینڈ نے دو کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کسی ٹیسٹ میچ میں چار کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا ہے۔محمد علی کے بارے میں ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس نے نیٹ پر شان ٹیٹ ،مجھے اور بابر اعظم کو متاثر کیا۔اس لئے انہیں فہیم اشرف پر توجہ دی گئی۔ حارث رئوف،سعود شکیل ،محمد علی اور زاہد محمود کا پہلا ٹیسٹ تھا۔