• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی نہ کرنے کی صرف ایک وجہ، سیاسی عدم استحکام، احسن اقبال

کراچی،لاہور(اسٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ کیا ہم اس لیے 75 سال میں پیچھے رہ گئےکہ کرپٹ زیادہ ہیں؟ یا ہم اس لیےترقی نہ کرسکےکہ نالائق زیادہ ہیں؟ نہیں بلکہ ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں رہا جب کہ دیگر ممالک ہم سے آگے نکل گئے جن میں بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا مثال ہیں، ترقی نہ کرنے کی صرف ایک و جہ ہے اور وہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

کراچی چیمبر اورلاہور کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم اور نوجوانوں سے اپیل ہےکہ اختلاف رائے ضروررکھیں لیکن نفرت نہ پالیں، اختلاف رائے کو ہم نے نفرت میں بدل دیا ہے، معاشرے کو پولورائزڈ کردیا ہے لیکن یہ سوچنا ہو گا کہ نفرت سے معاشرے نہیں چل سکتے۔

ملک بھر سے سے مزید