• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خام مال اور طبی آلات کی درآمد بند، ادویہ کے شدید بحران کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی)ادویات کے خام مال اورطبی آلات کی درآمد بند ہونے سے چند ہفتوں میں ادویات کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔امپورٹ کا عمل رکنے کے باعث اسپتالوں میں صحت کی سروسزرکنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے ادویات کے خام مال کی درآمد بند ہو گئی ہے۔چیئرمین پی پی ایم اے ارشد محمود کے مطابق ڈالرز کی کمی کے باعث مقامی بینک ایل سی نہیں کھول رہے‘ادویہ ساز اداروں کے پاس پیسے موجود ہیں مگر وہ خام مال نہیں منگوا پا رہے۔دوسری جانب ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں استعمال ہونے والی90فیصد میڈیکل ڈیوائسزامپورٹ کی جاتی ہیں، امپورٹ کا عمل رکنے کے باعث اسپتالوں میں صحت کی سروسزرکنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید