• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کا KP اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کا اعلان

کراچی( مانیٹرنگ نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہےکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وزرائے اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد لائیں گے، الیکشن سے پہلے عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں ، صدر مملکت علوی کے مواخذے کا کہنا قبل از وقت ہے۔ ایک انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیاں توڑدیں تو ہم الیکشن لڑیں گے لیکن اگر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں تو ہم عدم اعتماد لے آئیں گے،اسمبلیاں توڑنے کے بعد اگر انتخابات ہوتے ہیں تو دیکھتاہوں وہ کتنے ایم پی ایز بناتا ہے، خیبرپختونخوا میں ہمارےپاس سیٹیں ہیں، تھوڑے دوست گمراہ ہیں انکو بھی واپس لانا ہے، قبل از وقت انتخابات ملک یا جمہوریت کے لیے سازگار نہیں ،آصف علی زرداری نے اس امکان کو رد نہیں کیا ہے کہ انتخابات سے قبل نہ صرف سابق وزیراعظم عمران خان گرفتار ہو سکتے ہیں بلکہ وہ توشہ خانہ ریفرنس جیسے کسی کیس میں نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو نااہل کرنے سے قبل کچھ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، عوام مقدمات کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرتے ہیں وہ جس رہنما کو چاہتے ہیں اسے ووٹ دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید