پشاور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سالانہ 5 ہزار ارب کی کرپشن ، حکمرانوں نے احتساب کے اداروں کا نام و نشان مٹا دیا،تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کا دور گزر گیا، ان لوگوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا، اب حقیقی تبدیلی آئے گی، ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہوگا، تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کا دور گزر گیا ہے اب حقیقی تبدیلی آئے گی اور ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوگا،ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے،حکمرانوں نے احتساب کے اداروں کا نام و نشان مٹا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشترہال پشاور میں سٹوڈنٹ ٹیلنٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سراج الحق نے کہا کہ ملک کا تعلیمی نظام اس لئے تباہی کا شکار ہے کیونکہ حکمرانوں کے بچے یہاں نہیں پڑھتے۔